(یو این آئی) سپریم کورٹ نے جسٹس لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو نافذ نہ کرنے پر انتہائی سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو جمعرات کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا کہ وہ تمام سفارشات کو نافذ کرے ورنہ عدالت عظمی کل اپنا حکم جاری کرے گی کہ بورڈ کے عہدیداروں کی جگہ پر منتظمین پینل مقرر کر دیا جائے۔
right;">
چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے بی سی سی آئی سے کہا کہ وہ عدالت کو حلف نامہ دے کہ بغیر کسی شرط لوڈھا کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرے گا ورنہ عدالت کو اپنا حکم جاری کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا، "اگر بی سی سی آئی کوئی حلف نامہ دینے سے انکار کرتی ہے تو عدالت کل اپنا حکم جاری کر دے گی۔